بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو بیرونی حمایت فائدہ کے بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے،اکبر ایس بابر

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اورناراض رہنما ء اکبر ایس بابر(Akbar S. Babar) نے امریکہ ایران امن معاہدے کے میں پاکستان کے کرداراورعمران خان کی حمایت میں شائع یروشلم پوسٹ کے حالیہ مضمون پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یروشلم پوسٹ میں عمران خان (imran khan) کی حمایت میں شائع مضمون دراصل پاکستان کی امن کوششوں پر اسرائیل کی ناراضگی کو ظاہر کرتا ہے

اور اسے پاکستان میں سیاسی انتشار بڑھانے کی کوشش قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک سابق “یہودی ایجنسی کے بین الاقوامی میڈیا ترجمان” کی جانب سے عمران خان کے حق میں حمایت ان کے لیے فائدہ مند نہیں بلکہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اب بھی “فارن فنڈنگ کیس” میں مرکزی ملزم ہیں، جس میں ان کے بقول اسرائیلی اور بھارتی ذرائع سے ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔