بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ انطالیہ، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے فورم کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف اور شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رُک گئی: ترک صدر رجب طیب اردوان

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی ملاقات قطر کے وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے بھی ہوئی۔

ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں، جن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف مختلف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔ گفتگو کے دوران عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔