پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکور کیے۔
لاہور کی جانب سے فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز محمد فاروق نے بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، کامیاب دورے پر مبارکباد
اننگز کے آخری اوورز میں آصف علی نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 18 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 200 سے آگے پہنچایا۔
راولپنڈی کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو گزشتہ تین میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے، جبکہ راولپنڈی کی ٹیم اب تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی، جس کے باعث یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔









