بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یمن کے حوثیوں کی آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی

یمن کے حوثیوں نے آبنائے باب المندب (Strait of Bab al-Mandab)بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس حوالے سے صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔

دوسری جانب یمنی تنظیم انصار اللّٰہ کے سینئر عہدیدار حسین العزی نے کہا ہے کہ اگرہم نے باب المندب بند کر دی تو کوئی بھی اسے نہیں کھول سکے گا۔

حسین العزی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور اس کے ساتھی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اقدامات ترک کر دیں، امریکی صدر اور اس کے ساتھی ہمارے لوگوں کے حقوق کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں پیشرف ہوئی ہے لیکن کئی اہم نکات پر اختلافات ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ ​​حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔