بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی کا 26واں سیشن، وزیراعظم کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، فافن رپورٹ

قومی اسمبلی کے چھبیسویں سیشن میں ارکان کی حاضری مایوس کن رہی۔ وزیراعظم پورے سیشن کے دوران کسی ایک بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ 51 ارکان نے بھی ایوان(assembly) سے مکمل دوری اختیار کیے رکھی۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کر دی۔

فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے چھبیسویں سیشن میں مجموعی طور پر 6 اجلاس منعقد ہوئے۔ تمام اجلاسوں میں ارکان کی دلچسپی کم رہی۔ 333 کے ایوان میں سے صرف 66 ارکان تمام اجلاسوں میں حاضر رہے۔ 80 فیصد ارکان نے سیشن کے دوران کم از کم ایک بار غیر حاضری کی۔

وزیراعظم چھبیسویں سیشن میں کسی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ قائدِ حزب اختلاف نے بھی 6 میں سے صرف 3 اجلاسوں میں شرکت کی۔

حکومتی بینچوں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہ رہی۔ 19 وزرا میں سے محض 4 وزیر اپنی وزارت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے کیلئے ایوان میں موجود تھے۔ پانچ وفاقی وزراء اور ایک وزیرِ مملکت پورے سیشن کے دوران ایوان میں نظر ہی نہیں آئے۔

مزید پڑھیں:رحیمہ بی بی کے انکشاف، دہشتگردی کے جدید طریقے: خواتین اور گھرانوں کا استعمال

سیشن کا چوتھا اجلاس 208 ارکان کے ساتھ سب سے زیادہ، جبکہ تیسرا اجلاس صرف 134 ارکان کے ساتھ سب سے کم حاضری والا رہا۔