کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے (math puzals)حل کرنا؟اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں آخر میں کونسا نمبر آئے گا؟
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر 22 + 4 = 24 لکھا ہے جبکہ اس کے نیچے 13 + 6 = 16 اور پھر 80 + 2 = 82 موجود ہے۔
آخری لائن میں 67 + 9 = ؟ سوالیہ نشان دیا گیا ہے یعنی آپ کو بتانا ہے کہ وہاں کونسا نمبر آئے گا۔
آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:تخت یا تختہ، میرے نمائندے مذاکرات کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں: ٹرمپ
کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ نے سوچا نہ ہو مگر جواب نمبروں کو جمع کرنے اور ان کو استعمال کرنے میں چھپا ہے۔
یعنی آپ کو پہلے ہندسے کو آخر میں موجود نمبر سے جوڑ دینا ہے۔
یعنی 22 میں سے 2 کو لے کر پھر 4 کے ساتھ جوڑ دیں گے اور آخر میں 24 آجائے گا۔ایسے ہی 16 اور 82 بنتا ہے۔اسی فارمولے کے مطابق سوال کا جواب 69 بنتا ہے۔









