بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz sharif) نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران خارجی سرغنہ سمیت ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا، جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور عزم کے ساتھ کردار ادا کر رہی ہیں اور ملک کے امن و استحکام کے لیے ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

مزیدپڑھیں:مناب سکول پر امریکی حملے میں شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط، شکریہ ادا کیا

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔