بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے، حنیف عباسی وزیر ریلوے

اندرون سندھ کے اندر روہڑی، نوکنڈی ٹریک کی بحالی سمیت بڑے ریلوے منصوبوں (railway projects)پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے، وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے جو خطے میں تجارتی اور سفری روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مستقبل میں یورپ تک اس کی توسیع کا بھی امکان ہے، جس سے پاکستان کو عالمی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے تاہم ریلوے نظام کی بہتری ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے کیونکہ “اگر ریلوے نہیں چلے گی تو پاکستان نہیں چلے گا”۔

مزید پڑھیں:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایپسٹین کیس کے متاثرین سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر کے مطابق روہڑی سے نوکنڈی تک 900 کلومیٹر اورنوکنڈی سے تافتان تک 87 کلومیٹرطویل ٹریک کی بحالی پر بھی کام جاری ہے، جس سے خطے میں رابطے مزید بہتر ہوں گے۔