بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیزفائرکی خلاف ورزی سفارتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے، عباس عراقچی کی اسحاق ڈار سے گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار(Ishaq Dar) اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کو سفارتی عمل میں بڑی رکاوٹ قرار دیدیا، عراقچی نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے کہ آگے کیسے بڑھاجائے۔

گفتگو میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل قریبی رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدپڑھیں:میئر کراچی کا 30 جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنےکا اعلان

ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی روسی ہم منصب سے بھی گفتگو ہوئی ، عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سے کہا کہ امریکا کا غیر قانونی رویہ اور تضاد سے بھرپور مؤقف سفارت کاری کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ ایران امریکی رویے کا جائزہ لے گا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب فیصلہ کرے گا۔