بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صوبائی حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین(Government employees) کو تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے پنشنرز کو بھی اسی روز پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزیدپڑھیں:انڈونیشیا میں 6 شدت کا طاقتور زلزلہ

یہ فیصلہ یکم مئی سے لے کر 3 مئی تک تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگیاں ممکن بنائی جا سکیں۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے بھر کے اکاؤنٹس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔