بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرداری شجاعت ملاقات،پی ٹی آئی شک میں پڑ گئی، پرویز الٰہی پر رابطے روکنے پر زور

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پرویز الہٰی کو تحفظات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے کچھ ارکان پنجاب اسمبلی حکومتی اتحاد سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ق لیگ کے رہنماوں کو 22 جولائی تک کسی سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی ملاقات سے شک و شہبات پیدا ہوئے ہیں۔
جس پر چودھری پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ چودھری شجاعت کو ملاقات سے تو نہیں روکا جاسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے اصرار کیا کہ ضرورت ہے کہ تمام ارکان متحد ہوں تبھی آپ وزیراعلی ٰبن سکیں گے، جب تک آصف زرداری لاہور میں ہیں ملاقات نہ ہو تو اچھا ہے۔