بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عطاتارڑنے 25کروڑکی پیشکش کی ،عامر عنائیت شہانی کا بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرادیاگیا

ام آباد(نیوزڈیسک )بھکر سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عامر عنائیت شہانی کا مسلم لیگ (ن) کے عطااللہ تارڑکی طرف سے وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہبازکو ووٹ دینے کےلئے 25کروڑ روپے کی پیشکش کئے جانے سے متعلق بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔اپنے بیان حلفی میں عامر عنائیت شہانی نے مؤقف اختیار کیا کہ مسمات راحیلہ ایم پی اے نے گزشتہ شب میرے نمبر پر کال کی جس کا ریکارڈ میرے فون میں محفوظ ہے،انہوں نے میری عطاتارڑ سے بات کروائی جنہوں نے مجھے 25کروڑ روپے کی پیشکش کی کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اپنا ووٹ بالعوض رقم ان کو بیچ دوں ، مزید دس ایم پی از متذکرہ رقم کے عوض خریدنے کی کوشش کروں اور ہارس ٹریڈنگ میں ساتھ دوں جس کے لئے مجھے الگ منہ مانگی رقم دی جائے گی۔