بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹک ٹاک کا نیا اے آئی ’’ میم ری مکسر ‘‘ فیچر متعارف

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جو صارفین کے کمنٹس کے تجربے کو نمایاں طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔صارفین اپنی پرائیویسی کے پیش نظر اس آپشن کو بند بھی کر سکتے ہیں(users privacy)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ نیا فیچر“میم ری مکسر” کہلاتا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین کسی بھی ویڈیو کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ری مکس کر کے نئی تصاویر تیار کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت ویڈیو میں موجود چہرہ، آواز یا پس منظر تبدیل کرنا بھی ممکن ہو گا۔

اس کے ساتھ ایک نئی سیٹنگ بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ جو بذریعہ ڈیفالٹ آن ہو گی۔ اس کے فعال ہونے کی صورت میں دیگر صارفین کو اجازت ہوگی کہ وہ آپ کی ویڈیوز کو اے آئی کے ذریعے ری مکس کر سکیں، تاہم صارفین اپنی پرائیویسی کے پیش نظر اس آپشن کو بند بھی کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی مقام کی ویڈیو پوسٹ کرتا ہے تو دیگر افراد اسی ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اے آئی کے ذریعے نئی تصاویر تخلیق کر سکیں گے۔ جیسے کسی عام منظر کو ساحل یا کسی اور لوکیشن میں تبدیل کرنا۔ یہ تصاویر اصل ویڈیو کے کمنٹس میں شیئر کی جا سکیں گی۔

مزید پڑھیں:کسٹم ویلیوایشن میں اضافہ؛ مہنگے 62 اسمارٹ فونز اور کتنا ٹیکس عائد ہوا؟ ابھی جانئیے

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر کمنٹس میں تصاویر کے استعمال کو مزید دلچسپ اور انٹرایکٹو بنائے گا۔ تاہم فی الحال یہ فیچر تجرباتی مرحلے میں ہے اور ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔