بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خان اپنے اراکین سنبھال نہیں سکتے لیکن الزام آصف زرداری پر لگار ہے ہیں، سعید غنی

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر محنت اور افرادی قوت سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ان کے اراکین خریدنے کے الزام کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنے اراکین سنبھال نہیں سکتے اور اس کا الزام آصف علی زرداری یا کسی اور شخص پر لگا کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے اس بات کا اعتراف ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی آپس کی لڑائی اور اراکین کو نہ سنبھال سکنے کا الزام پاکستان پیپلز پارٹی، آصف علی زرداری یا کسی اور شخص یا جماعت پر لگا کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔