چین سے تعلق رکھنے والے ایک بچی نے اپنے دادا دادی کی قبروں کو چھوڑ کر جانے سے انکار کر دیا۔ان دونوں کا انتقال 6 ماہ کے اندر ہوا اور یہ بچی اب کئی بار قبروں(grand father and moter graves) کے پاس سوتی ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس میں بچی کو قبروں کے پاس دکھایا گیا۔بچی کی عمر ویڈیو میں نہیں بتائی گئی بس یہ دکھایا گیا کہ صوبہ Guizhou کے علاقے Liupanshui میں واقع قبروں کے سامنے یہ بچی بیٹھی ہوئی تھی۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ بچی کچھ دیر کھڑی ہو جاتی اور کیک کو کھاتی۔جب بچی کے والدین نے وہاں سے واپس گھر چلنے کے لیے زور دیا تو اس نے انکار کردیا اور قبروں کے پاس رکنے کا فیصلہ کیا اور وہاں سونے کی خواہش ظاہر کی۔
بچی کے مطابق اس کی پرورش پیدائش کے بعد دادا دادی نے کی تھی کیونکہ اس کے والد اپنے روزگار کے لیے مصروف رہتے ہیں جبکہ والدہ کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔بچی کے والد چن نے بتایا کہ بچی کی دادی کا انتقال ستمبر 2025 میں ہوا تھا جبکہ دادا مارچ میں چل بسے تھے۔
مزید پڑھیں:امریکی کمپنیوں کو ہلا دینے والی چینی اے آئی کمپنی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا گیا
چن نے بتایا کہ بچی ہمیشہ ہمیں قبروں پر لے جانے کا کہتی ہے اور جب ہم یہاں آتے ہیں تو یہ واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ میں ان کی قبروں پر سونا چاہتی ہوں۔بچی کی یہ خواہش سن کر چن اور ان کی اہلیہ رونے لگے تھے۔









