بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی(Esmail Baghaei) نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (Abbas Araghchi)کے دورے میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی وفد اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔

مزیدپڑھیں:امریکی فوج سے تعاون کے شبہے میں جہاز قبضے میں لیا ہے، پاسداران انقلاب

اسماعیل بقائی کا یہ کہنا ہے کہ امریکا کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا  مزید کہنا ہے کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔