امریکی صدر ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور دیکھنا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے ساتھ مذاکرات میں اُن افراد سے بات کر رہے ہیں جو اب با اختیار ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے ہفتے کی صبح پاکستان روانہ ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے7 پمپ 48 گھنٹے بند رہیں گے، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورت حال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کے لیے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کے لیے ایران نے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی، حالیہ دنوں میں ایران کی طرف سے پیش رفت دیکھی گئی ہے، جبکہ پاکستان مذاکرات کے عمل میں حیرت انگیز ثالث رہا ہے۔









