لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے صوبے کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کالے بادلوں کا راج برقرار رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کینال روڈ، گلبرگ ، جیل روڈ ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن ، وحدت روڈ ، برکت مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔
اسکے علاوہ حافظ آباد شہر میں بھی صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ حبس میں بھی کمی ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔









