پاکستان سپر لیگ (PSL) کے شائقین کے لیے وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:ایرانی وزیرِ خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیر اعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینز کو اسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے فیصلے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.
However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔









