بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم کا بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

اسلا م آباد(ممتاز نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا۔ وزیر اعظم اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر ویزا کی ڈیجیٹل تصدیق کے نظام کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل تصدیق کے لئے پاکستان میں موجود متعلقہ ایمبیسیوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان کے بارڈرز و ہوائی اڈوں سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے میں مدد ملے گی۔ڈیجیٹل تصدیق کے نظام سے پاکستان ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔