بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،صدرمملکت

صدرمملکت (Asif Ali Zardari )نےڈیرہ مراد جمالی( Dera Murad Jamali )میں صوبائی وزیرمیرصادق عمرانی( Mir Sadiq Umrani )کے گھر پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرِ مملکت نے اس واقعے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم سے یورپی تجارتی وفد کی اہم ملاقات؛ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو