بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکۂ حق کی کی پہلی سالگرہ، واہگہ بارڈر پر افواجِ پاکستان کو بھرپور خراجِ تحسین

لاہور،معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے افواجِ پاکستان(Pakistan army) کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں قومی ہیروز، سیاسی رہنماؤں، طلبہ، مذہبی شخصیات، اقلیتی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

شرکاء نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی اور وطن سے محبت کے جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے گئے جبکہ شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور معرکۂ حق کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ قوم نے معرکۂ حق کے دوران ثابت کیا کہ وہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مستقبل میں بھی ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نجکاری میں بڑی پیش رفت، عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز خرید لیے

شہریوں نے کہا کہ آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان کے مؤثر ردعمل نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا اور آج بھی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔