اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے گرین پاسپورٹ(green passport) کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک بڑی عالمی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دعویٰ کیا کہ ایسی کامیابی دہائیوں کی سفارتکاری سے بھی حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔
انہوں نے ملک میں ایچ آئی وی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تونسہ میں رواں سال کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ اسلام آباد میں بھی کسی بڑے آؤٹ بریک کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی کے 84 ہزار کیسز رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 61 ہزار افراد زیر علاج ہیں جبکہ 24 ہزار مریضوں کا سراغ نہیں مل سکا۔
وزیر صحت نے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے اسکریننگ سینٹرز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے ۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ کمال کا بڑا دعویٰ، پاکستان نے تیسری عالمی جنگ روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا
10 سی سی سرنج پر پابندی کے لیے بھی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں مزید اصلاحات لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔









