بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی ناگزیر ہے، وزیردفاع

کرغزستان، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان اور اس کے شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، سب سے زیادہ تشویش کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے جیسے دہشتگرد گروہوں کے افغان سرزمین(afghan soil) کےمسلسل استعمال پر ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے دفاع کانفرنس سے خطاب میں میں وزیر دفاع آصف نے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف قابلِ اعتماد، قابلِ تصدیق اور موثرکارروائی ناگزیر ہے۔افغان سرزمین پاکستان اور اس کے شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے

خواجہ آصف نے کہا کہ امن واستحکام کیلئے الزام تراشی، نفرت انگیزسیاست، اندرونی سیاسی فائدے کیلئے بیانیہ سازی ترک کرنا ہوگی، امن اور استحکام کے لیے شفافیت، اعتماد سازی اور باہمی تعاون کو ترجیح دینا ہوگی۔ پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا سیاسی مقاصد، پوشیدہ عزائم اور بدنیتی پر مبنی رہا ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیاں، کامیابیاں نظرانداز کرنا حقائق سے آنکھیں بندکرنے کے مترادف ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف محض کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بے مثال قربانیوں، ٹھوس نتائج سے انسداد دہشتگردی کیلئے ذمہ دارانہ وابستگی ثابت کی۔

مزید پڑھیں:معیشت بہتری کی جانب گامزن، جی ڈی پی 4 فیصد رہنے کی امید ہے: وزیر خزانہ

خواجہ آصف نے کہا کہ زمینی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ وسیع ترعلاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔