بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہم ترکیہ کے ساتھ اپنے ان برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں جن کی ایک تاریخ ہے اور یہ ثقافتی اور مذہبی یکسانیت پر مبنی ہے ۔ترکیہ کے سفیر نے علاقائی سلامتی کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کےلئے اپنا کردارادا کریں گے ۔