لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب سنبل مالک حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کےلئے ق لیگ کی جانب سے 40کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہے تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنبل مالک نے بتایا کہ ایک جاننے والے کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا گیا تھا کہ آپ 40کروڑ روپے لے لیں اور اپنا ووٹ نہ ڈالیں بلکہ کہیں ادھر ادھر چلی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پیغام دینے والے سے کہا کہ مجھے آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ،آپ کو پتہ ہے کہ میرا اورمیری پوری فیملی کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے اور ن لیگ ہی ہمارا خاندان ہے اس لئے ایسا میں کسی صورت نہیں کرسکتی ۔سنبل مالک کے مطابق جاننے والے مجھے اس بات پر قائل کرنے کی کافی کوشش کی کہ پانچ کروڑ وہ لے لے گا اور 35کروڑ وہ مجھے دے گا ۔انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر میں پیغام پہنچانے والے کا نام ظاہر کروں گی ۔
ق لیگ نے ووٹ نہ ڈالنے کےلئے 40کروڑ کی پیشکش کی ،ن لیگی ایم پی اے کا دعویٰ








