بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلگام فالس فلیگ، گمراہ کن بھارتی بیانیہ مستند حقائق کے سامنے غلط ثابت

پہلگام فالس فلیگ(Pahalgam False Flag) کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ مستند حقائق کے سامنے جلد ہی غیرمؤثرہوگیا۔

پہلگام ڈرامے کے فوری بعد منظم بھارتی سازش کے تحت پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ہندوانتہا پسند حلقوں اورگودی میڈیا نے بغیر کسی مستند ثبوت کےپاکستان مخالف گمراہ کن بیانیے کوآگے بڑھایا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام ڈرامے کے مبینہ ہلاک شدگان کی تصاویراے آئی سے تیار شدہ پائی گئیں۔ عالمی میڈیا نے بھارتی فوجی افسراوراسکی اہلیہ کی ہلاکت کا بے بنیاد دعویٰ بھی حقائق کیساتھ مسترد کرکےانہیں زندہ قراردیا۔

بھارت کے اپنے اندر سے بھی گمراہ کن بیانیہ کے برعکس بھارتی حکومت کے ناقص سیکیورٹی نظام پر سوالات اٹھے۔ بھارتی حکومت پہلگام ڈرامے کی حقیقت پر اٹھنے والےسنجیدہ سوالات کا بھی تاحال کوئی موثرجواب نہیں دے سکی۔

مزیدپڑھیں:اسحاق ڈار، برطانوی وزیرخارجہ رابطہ، سعودی سفیر سے ملاقات ،تبادلہ خیالات