آزاد کشمیر(Azad Kashmir) کے ضلع باغ کے جنوبی علاقہ پندی کے ایک گھر میں دھماکے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئیں۔
جنوبی باغ کے گاؤں پندی میں شکدر نامی شخص کے گھر میں ہونے والے دھماکے میں اس کی 80 سال کی والدہ، 40 سال کی بیوی شازیہ، 11 سال کا بیٹا حارث اور 8 سال کی ملائیکہ موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سال کی انیقہ شدید زخمی ہوگئی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 12، کھلاڑیوں، ٹیموں اور اسکواڈز کے حوالے سے اہم فیصلے
پولیس کے مطابق رہائشی میں دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکہ خیر مواد باہر سے گھر کے اندر پھینکا گیا۔









