بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دو رنگ والا نایاب جھینگا دریافت

امریکی ریاست میساچوسٹس کے جزیرہ نما علاقے کیپ کوڈ کے ساحل سے 2 رنگ والا نایاب جھینگا (Shrimp)دریافت ہوا ہے۔

اس نایاب جھینگے کی دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا، بھورے اور نارنجی رنگ کی اس غیر معمولی مخلوق کو ’قدرت کا معجزہ‘ کہا جا رہا ہے۔

سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا جھینگا ملنے کا امکان 5 کروڑ میں ایک بار ہے۔

اس نایاب جھینگے کو ٹموتھی مائیکل نامی کشتی کے عملے نے دریافت کیا جو اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

جھینگے کا وزن 3 پاؤنڈ سے زیادہ ہے، حیران کن بات یہ ہے کہ سر سے لے کر دم تک اس کا جسم آدھا بھورے اور آدھا نارنجی رنگ کا ہے۔

سمندری ماہرین کے مطابق اس طرح کی غیر معمولی رنگت جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے رونما ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران جنگ و امریکی پابندیوں سے بھارت کا چابہار بندرگاہ کا خواب چکنا چور

کمپنی نے بتایا ہے کہ نایاب ہونے کی وجہ سے اس جھینگے کو فروخت یا استعمال نہیں کیا گیا بلکہ میساچوسٹس کے ووڈز ہول سائنس اکویریئم کے حوالے کیا گیا ہے۔

ووڈز ہول سائنس  اکویریئم 2027ء میں تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد اس نایاب جھینگے کو نمائش کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔