ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان نے پاکستان کو کوروناکے حوالے سے ریڈ لسٹ ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے۔
ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جاپان نے پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے، فیصلے کا اطلاق 27 جولائی سے ہوگا جبکہ COVID-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر برقرار رہیں گی۔
سفارت خانے نے کہا کہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو کورونا وائرس کے خلاف چوکنا رہنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
As a result of the efforts of the Embassy of Pakistan, Tokyo, the Government of Japan has removed Pakistan from the Category of Red List countries in relation to Covid-19. The new categorization will come into effect from 27 July 2022 onwards. 1/2
— Pakistan Embassy Japan (@PakinJapan) July 21, 2022








