امریکی بحری بیڑا جیرلڈ فورڈ(Gerald Ford) بھی جلد مشرق وسطیٰ سے نکل جائے گا، یہ بحری بیڑا دس ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات تھا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ بحری بیڑا مرمّت کے لیے مشرق وسطیٰ سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔
اس بحری بیڑے کی مشرق وسطیٰ سے رخصت کے بعد ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکا کی فائر پاور کم ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہام لنکن پر حملہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکا کا ایران کیخلاف ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکا نے اس کی تردید کی تھی تاہم ابراہام لنکن عالمی راڈار سے غائب ہے، بعض اطلاعات کے مطابق امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس ابراہام لنکن اپنے راڈار بند کر کے خلیج اومان کے قریب موجود ہے۔









