بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نارمل پاسپورٹ کے اجرا کی مدت 21 سے کم کرکے 14 دن کر دی گئی

نارمل پاسپورٹ (Normal Passport)کے اجرا کی مدت 21 دن سے کم کرکے 14 کر دی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے کئے گئے۔ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دیا۔

مزیدپڑھیں:عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان

محسن نقوی نے کہا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہو گا اور شہریوں کو سہولت ملے گی،پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور عوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔