بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں پیٹرول 28 اور ڈیزل کا 34 دن کا ذخیرہ موجود: آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل

اسلام آباد، پیٹرولیم ڈویژن نے یکم مئی سے پٹرول پمپس کی بندش (pump closed)سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق عوام کو گمراہ کرنے والی افواہوں سے اجتناب کیا جائے اور ایسے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے بے چینی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ کے آغاز کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مسلسل برقرار رکھی گئی ہے اور آئندہ بھی اس کا تسلسل یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھلےرہیں گے، ملک میں پیٹرول کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج، کامیابی کی شرح 67.2 فیصد رہی

ملک میں ڈیزل کا34دن کا ذخیرہ موجود ہے،ملک بھرمیں ہڑتال کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں،عوام سے اپیل ہےبےبنیاد خبروں پرکان نہ دھریں۔