امریکی وفاقی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کیس میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کردیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کےمقدمے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سمیت را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا اور دیگر کو نوٹس بھجوائےگئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلےکے ذریعے بھارتی سفارتخانےکو عدالتی نوٹس بھجوائے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عدالتی نوٹس اور سمن 9 اکتوبر 2026کو بھارتی سفارت خانےکو ارسال کیےگئے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت، اجیت دوول سمیت دیگرافراد پر مقدمہ دائرکیا تھا۔ سابق سربراہ را سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
مزید پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلیجنس، مالی معاونت اور سہولت کاری کر رہا ہے، اجیت دوول بھارتی دہشت گردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔








