بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تخت لاہور پر کس کا حق ؟ فیصلہ کل ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل ہوگی، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعے کی شام چار بجے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مذاری اجلاس کی صدارت میں ہوگا، جس میں پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرائی جائے گی جس میں اراکین اسمبلی اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔