بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

بھارتی اداکارہ ریم شیخ (Reem Shaikh)شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ریم شیخ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے میزبان نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟

اداکارہ نے اس سوال کا بہت واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاؤں گی کیونکہ میں بہت مذہبی انسان ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SHARDUL PANDIT (@shardulpandit)


اُنہوں نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب میں نے روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی۔

مزیدپڑھیں:فیفا کی تصدیق کے بعد ایران امریکا میں ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے: ٹرمپ

ریم شیخ نے بتایا کہ جب بھی مجھے زندگی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو میں سب سے پہلے اللّٰہ سے مدد مانگتی ہوں، میں اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکوں گی جو اللّٰہ پر ایمان نہیں رکھتا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ کا ایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔

ریم شیخ نے کم عمری سے ہی دو مختلف مذاہب کو بہت قریب سے دیکھا اور جانا، ان کا شادی کے حوالے سے واضح مؤقف ان کی زندگی کے انفرادی سفر کی عکاسی کرتا ہے اور اب وہ خود اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔