بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی جانب بڑھنے لگا؟

 بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری(Katy Perry) اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو(Justin Trudeau) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہیں پھر ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بھی دونوں کے درمیان قربت واضح دکھائی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں شخصیات عوامی مقامات پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے تعلق کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے۔

مزیدپڑھیں:نماز کی پابندی کرتی ہوں، کسی غیر مسلم سے شادی نہیں کرسکتی: ریم شیخ

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی سے متعلق بات چیت شروع ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر فرانس کے شہر پیرس کو شادی کے مقام کے طور پر زیرِ غور لایا جا رہا ہے، جو ان کا مشترکہ فیصلہ اور حالیہ سفری مصروفیات سے مطابقت رکھتا ہے۔

دوسری جانب کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے کچھ الزامات کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع بھی سامنے آیا ہے، تاہم گلوکارہ کی ٹیم نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

تمام تر افواہوں اور تنازعات کے باوجود قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اس وقت اپنے تعلق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مستقبل سے متعلق سنجیدہ گفتگو جاری ہے۔