لاہور(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے اپوزیشن کے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی ملاقات کےلئے چودھری شجاعت حسین کے گھر ڈیرے ڈال لئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری جمعرات کی شب چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر دوسری بار ملاقات کےلئے پہنچے تو انہوں نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاہم پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ان سے ملنے سے انکار کردیا اور وہاں سے چلے گئے ۔ سابق صدر نے ملاقات کےلئے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرویز الٰہی اور مونس سے ملے بغیر نہیں جائیں گے ۔انہوں نے اپنا پرہیزی کھانابھی وہیں منگوا لیا۔
پرویز الٰہی سے ملے بغیر نہیں جائوں گا،زرداری نے شجاعت کے گھر ڈیرے ڈال لئے








