پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے( Ali Muhammad Khan )نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ( (Mahmood Khan Achakzai کو آگے لانے کا مقصد مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پاس قیادت کی کمی نہیں تھی، تاہم اعتماد اس بنیاد پر کیا گیا کہ وہ سیاسی ڈیڈلاک کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے۔ ان کے مطابق عمران خان( Imran Khan )نے بھی اسی مقصد کے تحت اچکزئی پر بھروسا کیا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اب کافی وقت گزر چکا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ مذاکراتی عمل کو عملی شکل دی جائے۔ انہوں نے تجویز دی کہ Nawaz Sharif سمیت دیگر سیاسی قیادت کو بھی انگیج کر کے کوئی مشترکہ راستہ نکالا جائے تاکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں بہتری لائی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:ایران کی تجویز پر تحفظات، پاکستان کی تعریف: ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔









