کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جسٹس ( ر ) محمد علی سعید کے انتقال کے چند ہی روز بعد ان کی اہلیہ شمیم سعید بھی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی نماز جنازہ منگل کے روز محمد علی سوسائٹی کی مسجد بلال میں ادا کی گئی جبکہ سوئم جمعرات کو ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم جسٹس ( ر ) محمد علی سعید کی اہلیہ منگل کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر خالق حقیقی سے جا ملی واضح رہے کہ چند روز قبل ہی جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سعید کا انتقال ہوا تھا۔ مرحومہ کا سوئم جمعرات کو عصر اور مغرب کے درمیانی وقت میں ہوا سوگواران میں صادق سعید اور عمران سعید و دیگر سے وکلا برادری نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ محمد علی سعید کے بعد ان کی اہلیہ بھی دار فانی سے کوچ کر گئیں








