قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن(Mike Hesson) نیوزی لینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔
مائیک ہیسن کی مارچ کے آخر میں لاہور میں سرجری ہوئی تھی جس کے بعد اپریل کے آغاز میں وہ نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔
آسٹریلیا ون ڈے ٹیم 3 میچز کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
مزیدپڑھیں:روس میں پابندی کی شکار فلم کا آسکر ایوارڈ امریکا میں غائب، وجہ بھی سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز 31 مئی 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔









