بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان (انگور اڈا) میں افغان طالبان کی سول آبادی پر گولہ باری،قبائلی ردعمل اور مؤقف سامنے آگیا

جنوبی وزیرستان لوئر(South Waziristan Lower) کے سرحدی علاقے انگور اڈا میں افغان طالبان کی 26 اور 29 اپریل کو سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں متعدد معصوم مرد، عورتیں اور بچے شدید زخمی ہوئے اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔

ان واقعات کے دوران دو مرد، تین خواتین اور چار معصوم بچے شدید زخمی ہوئے جن کا علاج ڈی ایچ کیو وانا اور سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔

اہلِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے جاری گولہ باری سے نہتے شہریوں، خصوصاً بچوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے علاوہ سول املاک کو نقصان پہنچ رہاہے جو ناقابل قبول ہے ۔

مزیدپڑھیں:وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات اضافی مراعات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا

ان مسلسل حملوں کے نتیجے میں علاقے میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا ہوئی ہے، تاہم قبائلی عمائدین نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت مرعوب نہیں ہوں گے اور ہر محاذ پر ڈٹ کرافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی افغان جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔

متاثرہ افراد کے ورثا ءاور علاقائی عمائدین نے افواج پاکستان کی جانب سے بروقت اور بہتر علاج کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔