سکھر میں نجی ہسپتال کے کیشیئر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے گئے، واردات تھانہ اے سیکشن کی حدود میں بیراج روڈ پر پیش آئی، جہاں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے کیشیئر اور ڈرائیور کو یرغمال بنا کر رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔
کیشئر کے مطابق وہ ایک کروڑ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے کہ ملزمان نے انہیں روک کر رقم لوٹ لی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ واردات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔









