بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت کا متوفی کوٹے پر 5 درخواست گزاروں کو ملازمتیں دینے کا حکم

Sindh High Court کے آئینی بینچ نے متوفی کوٹے کے تحت ملازمتیں نہ دینے کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پانچ درخواست گزاروں کو نوکریاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سماعت کے دوران مختلف درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے انتقال کے بعد Sindh Civil Servants Rules 1974 کے تحت ملازمتوں کے لیے درخواستیں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمانہ ریکروٹمنٹ کمیٹی (DRC) نے بھی ان کی تقرری کی سفارش کی تھی، تاہم بعد میں تقرریاں معطل کر دی گئیں۔

محکمہ جاتی وکیل نے مؤقف اپنایا کہ Supreme Court of Pakistan کے فیصلے کے بعد متوفی کوٹے کے تحت بھرتیاں ممکن نہیں رہیں۔

ایران میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاکمزید پڑھیں؛

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے بعض فیصلے عمومی پالیسی سے متعلق ہوتے ہیں، لیکن وہ ماضی میں حاصل شدہ حقوق کو خود بخود ختم نہیں کرتے۔ عدالت کے مطابق سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد اہلِ خانہ کو کوٹے کے تحت حق حاصل ہو جاتا ہے، اور تقرری لیٹر کا اجرا محض انتظامی کارروائی ہے۔

بینچ نے قرار دیا کہ متعلقہ محکمے ڈی آر سی کی سفارشات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور پہلے سے تسلیم شدہ حقوق کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزاروں کو 15 روز کے اندر تقرری کے لیٹر جاری کیے جائیں۔

یوں عدالت نے پانچوں درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کی ملازمتوں کی بحالی کا حکم جاری کر دیا۔