Peshawar High Court نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت مجموعی طور پر 51 ججز کے تبادلے کر دیے ہیں۔
عدالتی رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف عدالتی شعبوں میں نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالتوں، انسداد دہشت گردی عدالتوں اور کنزیومر کورٹس میں ججز کی تعیناتیاں اور ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ عدالتی امور کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد عدالتی نظام کی کارکردگی بہتر بنانا اور مختلف عدالتوں میں کیسز کے بوجھ کو متوازن کرنا ہے۔









