بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

NEC، مشکوک مالی لین دین کے رپورٹنگ نظام میں تبدیلیوں کی منظوری دیدی

محمد اورنگزیب کی زیرصدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران مشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ کے نظام میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرخزانہ نے متعلقہ اداروں کو فیصلوں پر بروقت عملدرآمد اور پیشرفت کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے نظام میں بہتری کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نےمشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ کے نظام اور کرنسی لین دین کی رپورٹ جمع کرانے کی مقررہ مالی حد میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

پاکستان میری ٹائم زونز ایکٹ دو ہزار تئیس کی شق اٹھائیس کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں شامل کرنے اور ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول چار میں شامل کرنے کی منظوری بھی ہو گئی۔

مزید پڑھیں:دبئی، دنیا کی سب سے طویل سونے کی گزرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان

وزیر خزانہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون مزید مضبوط بنانےپرزور دیا۔ مالیاتی نگرانی یونٹ کی تجزیاتی اورعملی صلاحیت بہتر بنانےکیلئےواضح لائحہ عمل تیارکرنےکی ہدایت بھی کر دی۔ منی لانڈرنگ کے بدلتے خطرات سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت سے استفادہ پر زور دیا۔