اسلام آباد میںپاکستان کے ٹینس پلیئر محمد شعیب خان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 20 سالہ طویل انتظار ختم کرتے ہوئے آئی ٹی ایف فیوچرز ٹائٹل پاکستان (I T F future title)کے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
فائنل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں محمد شعیب نے روس کے نکیتا ایانن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شعیب خان نے یہ میچ 6-7، 6-4 اور 2-6 سے جیت کر قومی ٹینس کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔
یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ 20 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس تاریخی فتح پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں:لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، نمازجنازہ ادا
اختتامی تقریب سے خطاب میں صدر پی ٹی ایف اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹینس اور کھیلوں سےمحبت کرنے والوں کیلئے آج بڑا دن ہے، ہم نے اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے بہت محنت کی، فخر ہے کہ محمد شعیب خان نے تاریخ رقم کی۔









