بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپن اے آئی نے کوڈیکس ٹول میں اے آئی کمپینن کا اضافہ کر دیا

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ساتھیوں یا کمپینن کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے اور اب اوپن اے آئی بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن گئی ہے۔اس کمپنی نے کوڈیکس پیٹس(kodax pets) کو متعارف کرایا ہے جو ایسے انیمیٹڈ ساتھی ہیں جو اس اے آئی کوڈنگ ٹول میں تیار کیے جاتے ہیں۔

بیشتر اے آئی کمپیننز کی طرح ان کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت نہیں، مگر کوڈیکس کے یہ کمپیننز پراجیکٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کی سطح پر مسلسل حرکت میں رہتے ہیں، تاکہ آپ کو ٹیبز سوئچ کرنے کی ضرورت نہ ہو۔

صارفین ایکٹیو تھریڈز کو مانیٹر کرسکتے ہیں، کوڈیکس میں چل رہے کام کو ٹریک کرسکتے ہیں یا ریویو کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔یہ سب اپنا کام چھوڑے بغیر کرنا ممکن ہوگا۔

انہیں بنانے کے لیے کوڈیکس سیٹنگز میں جاکر Appearance کو سلیکٹ کریں اور پھر پیٹس (pets) کو منتخب کریں۔ایک بار متحرک ہونے کے بعد ان کمینن کو آپ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت متحرک یا ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:دریائےچناب، پانی کی آمد میں بڑی کمی، پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی

اس فیچر کے تحت کتے اور بلی سمیت 8 آپشنز دستیاب ہوں گے، مگر آپ کاسٹیوم پیٹ بھی تیار کرسکتے ہیں۔اس کے لیے صارفین کو کوڈیکس میں پروموٹ کے ذریعے اپنے کمپینن تیار کرکے آن لائن شیئر کرسکتے ہیں۔