بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عروسہ اور بلال قریشی کی شادی خطرے میں؟ اداکارہ کی پوسٹس نے ہلچل مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروسہ قریشی(Uroosa Qureshi) اور بلال قریشی(Bilal Qureshi) کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر چند مبہم پوسٹس شیئر کیں جن میں بے وفائی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق باتیں کی گئی تھیں۔




ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’بے وفائی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے‘۔ دیگر پوسٹس میں ایسے مردوں پر تنقید کی گئی جو اپنی بیویوں کے بجائے دوسری خواتین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔



معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب عروسہ نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو اَن فالو کر دیا، تاہم بلال اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سنچری کے بعد منفرد جشن میں کس کیلیے پیغام پوشیدہ تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا