اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔
پاکستان کے عوام چور منافق اور جھوٹوں کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں عمران خان کا انتخابی فریم ورک 2018, ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، سینٹ اور ڈسکہ الیکشن میں نظر آ گیا تھاچار سال انتخابی فریم کہاں تھا؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 22, 2022
جای کردہ ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے معاشی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوراس کے عوام عمران ، بشری گوگی مافیاز اور کارٹلز کی چوریوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، تین اپریل کو عمران خان اقتدار سے الگ ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گالی اور دھمکی کے دن گزر گئے اب آرام کریں، منہ بند رکھیں اور کام کرنے دیں۔









